پی ٹی آئی کیلئے کراچی کے 3 ٹاؤنز میں راہیں ہموار، پی پی نے امیدوار دستبردار کروادیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے کراچی کے تین ٹاؤنز میں راہ ہموار ہوگئی، پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار دستبردار کروادیے۔

پیپلز پارٹی نے شاہ فیصل ٹاؤن، مومن آباد، صدر ٹاؤن سے اپنے امیدوار دستبردار کروائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تینوں ٹاؤنز میں اکثریت حاصل کی تھی، تینوں ٹاؤنز کے منتخب چیئرمین پہلے ہی فارورڈ بلاک کا حصہ بن چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے میئر، ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (ٹی ایم سیز) میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہوئے جن میں 16 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ملیر کے تینوں ٹاؤنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ضلع کورنگی کی 4 میں سے 3 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

میئر کراچی کا انتخاب: پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

ضلع جنوبی کی دونوں ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ضلع غربی کی 3 میں سے ایک ٹی ایم سی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ضلع وسطی کی 5 میں سے 4 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے، جبکہ ضلع کیماڑی کے تینوں ٹاؤنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کی 25 میں سے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔