Supreme Court Building

پنجاب انتخابات کیس میں وفاقی حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے وفاقی حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرثانی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔