لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی، انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی آئی سی اسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا ڈاکٹرز معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔
چوہدری پرویز الہٰی کو پی آئی سی سے ٹیسٹ کروانے کے بعد جیل میں دوبارہ منتقل کیا گی،۔ ان کی ایک سی جی اور ایکو کارڈیو سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
واضح رہے کہ پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

