کراچی: ناظم آباد بلاک ایچ 3 مبین آٹو پارٹس کے قریب ملزمان 15 سیکنڈ میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شہری کے پیچھے پہنچے، مسلح ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل کو سائیڈ دی اور پھر ہینڈل کو پکڑا، ہینڈل کے پکڑتے ہی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر گرگئی۔
موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پھرتی کے ساتھ اترے اور ایک نے اسلحہ تان لیا جبکہ دوسرے ملزم نے موٹر سائیکل سڑک سے اٹھائی اور آگے لے گیا۔
دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کی جبکہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے ہیملٹ بھی پہنا ہوا تھا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہےہے.

