پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی جوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی ’استحکام پاکستان‘ میں شمولیت کرنے والے اراکین کے حوالے سے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکا کے وفادار ہیں، روس پاکستان میں آجاتا توحکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کاکسان پریشان ہے،خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، کراچی میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

شیئرٹویٹشیئر
مزید شیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

سروے
کیا آپ کو سیاسی حالات میں بہتری کی کوئی امید نظر آرہی ہے؟

ہاں
نہیں
نتائج ملاحظہ کریں

مقبول خبریں
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں بڑے اضافے کا امکان
جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب، حیران کن انکشافات
ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی

فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، مسرت چیمہ کی تردید
آنجہانی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو زہر کس نے دیا تھا؟
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کیلئے دھمکی آمیز پیغام جاری کر دیا
56سالہ شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے
بیٹیوں سے متعلق بیان پرمیرے بیٹوں کو بد دعائیں دی گئیں، صاحبہ

تازہ ترین سلائیڈ شوز

کوئٹہ میں قومی کھیل اختتام پذیر

رجب طیب اردوان ترکیہ کے صدر منتخب

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
अनुराग कश्यप की 22 साल की बेटी आलिया का ट्रोलर्स को जवाब, मंगेत्तर को ‘ससुर के पैसों पर चल रहा है खर्चा’ का मारा था लोगों ने ताना
NDTV Khabar
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad