Bank Fraud

جلعسازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے نکال لیے

جعلسازوں کی جانب سے فون کالز پر اکاؤنٹس تفصیلات لینے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، صارف کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔

جعلساز نے نجی بینک کا نمائندہ بن کر صارف سے تفصیلات لیں، بینک کے یو اے این نمبر سے فون آیا، کنٹری کوڈ پاکستان کا نہیں تھا۔

متاثرہ بینک صارف کا کہنا ہے کہ میں بینک کے یو اے این نمبر سے ہی دھوکا کھا گیا۔ جعلسازوں نے سسٹم اپڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ اپڈیٹ کےنام پر تفصیلات لیں۔

بینک صارف کا کہنا ہے کہ جعلسازوں نے اکاؤنٹ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے نکال لیے۔ جس کے بعد میں نے متعلقہ بینک اور ایف آئی اے میں شکایت درج کروادی ہے۔