اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بڑے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 6 ماہ کے اسپیڈی ٹرائل کے بعد آب پارہ میں 4 افراد کے قاتل کو 4 دفعہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مارچ 2022 میں وقوعہ ہوا جولائی میں فرد جرم عائد ہوئی۔ سیکٹر جی 6 میں مجرم رحیم نے اہلیہ سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
مجرم نے پہلے پولی کلینک میں اپنی نرس بیوی کو قتل کیا۔ پھر پولی کلینک اسٹاف پر بھی فائرنگ کی جس سے وہاں بھی ایک قتل ہوا۔
مجرم نے گھر جاکر اپنے سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مجرم کے باہر نکلنے پر پڑوسی کی فائرنگ سے مجرم بھی زخمی ہو گیا
مرنے والے افراد میں شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر شامل تھے۔