کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کمسن ملازم کے قتل کے الزام میں مالکن کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ رفیق گلشن اقبال میں واقع ایک بنگلے میں اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ملازمت کرتا تھا۔
مقتول رفیق کو بنگلے کی مالک شیریں نے مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں رفیق جاں بحق ہوگیا۔ رفیق کے بھائی پر بھی مبینہ طورپر تشدد کیا گیا تھا۔
رفیق کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مالکن شیریں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقتول رفیق کی تدفین اس کے آبائی علاقے تھرپارکر میں کردی گئی ہے۔