الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔انتخابی نشان کیلئےدرخواستیں اکیس فروری تک جمع کرائی جائیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سےمتعلق ابتدائی ضابطہ اخلاق پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف، ایم کیوایم، بی این پی،عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کےمسودے پراپناجوابی ردعمل دیا اور سیاسی جماعتوں کےنمائندوں نے ضابطہ اخلاق میں بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں،الیکشن کمیشن نے تجاویز کا جائزہ لےکر سیاسی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔