کراچی کے علاقے قائد آباد میں سیکیورٹی گارڈ کمپنی کا بند دفتر لٹ گیا۔ ملزمان 150 سے زائد ہتھیار اور سیکیورٹی گارڈ کی 200 سے زائد وردیاں ساتھ لے گئے۔
قائدآباد میں واقعہ ایک چھوٹے سے دفتر میں جہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا بھی نہیں تھا، وہاں سیکیورٹی کمپنی نے 113 شارٹ گن اور 41 تیس بور پستول رکھی ہوئی تھیں۔
ملزمان آئے دکان میں قائم دفتر کے چوکیدار امان اللہ کو اسلحہ دکھا کر ایک طرف کیا اور اسلحہ اور سیکیورٹی گارڈ کی 200 وردیاں اور 170جیکٹ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ چوکیدار کے مطابق چھ ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔
مارکیٹ کے چاکیداروں کا کہنا ہے انہیں بھی علم نہیں تھا کہ دکان میں اسلحہ رکھا ہوا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے ہیں۔
پولیس افسران کے مطابق جیوفینسنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ چھوٹے سے دفتر میں بغیر کوت خانہ بنائے اور حفاظتی اقدامات کیے اتنا اسلحہ ایک دکان میں رکھنا بھی چیزوں کو مشکوک بنا رہا ہے۔ جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
سیکیورٹی کمپنی کے افسران کے مطابق کمپنی گزشتہ 23 سال سے کام کررہی ہے۔ یہ دفتر دو سالوں سے بہت کم استعمال میں تھا۔