کراچی: سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو کراچی ملیر کینٹ میں نماز جنازہ کے بعد ڈیفنس فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کی نمازہ جنازہ کراچی ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت فوجی حکام، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ انہیں کراچی کے فوجی قبرستان میں اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف دو روز قبل دبئی کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔