سابق داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ، 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

سابق داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، اور خودکشی کرلی۔

لاہور میں سابق داماد نے گھریلو رنجش پر سسرالیوں کے گھر پر فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم وقاص کا اپنے سابقہ سسرالیوں سے تنازعہ تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ساس، سالی اور برادر نسبتی جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی۔