کراچی: کراچی میں ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔
پی آئی ڈی سی میں خاتون کے ہاتھوں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں خاتون نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
خاتون انعم الہی زوجہ عبدالمالک نے تفتیشی پولیس کو ضمانت کی قانونی دستاویزات بھیج دیں، خاتون انعم پیر کے روز ایس ایس پی ساؤتھ کے سامنے تفتیش میں شامل ہوں گی، عدالتی احکامات کے بعد ملزمہ کی گرفتاری روک دی گئی ہے۔
خاتون کی طرف سے اس کے بھائی مسعود الہی خان نے ضمانت کرائی ہے۔