Jamat e Islami

ایٹم بم، دنیا کی بہترین فوج، لیکن عوام کو آٹے کے پیچھے بھاگنے پر مجبور کردیا، سراج الحق

راولپنڈی: سراج الحق نے حکمرانوں کو چور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر چور مسلط ہیں وہ لوگ مسلط ہیں جنہوں نے ملک کے ساتھ غداری کرکے انگریز کا ساتھ دیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 راوالپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا گھر ہے دھرتی ہے عزت پہنچان ہے ماں کی گود کی مانند ہے اور یہ واحد ریاست ہے جو مدینہ کے بعد کلمہ طیبہ پر بنی ہے لیکن یہ پاک سر زمین پر چور مسلط ہیں وہ لوگ مسلط ہیں جنہوں نے ملک کے ساتھ غداری کرکے انگریز کا ساتھ دیا تھا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ غلام ہیں غلام تھے اور یہی غلام سازشی ٹولہ پاکستان بنے کے بعد ملک پر مسلط ہوا، پھر ملک میں نا اسلامی نظام کو چھوڑا اور نہ جمہوریت کو چھوڑا۔
امیر جماعت اسلامی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کےلیے ایوانوں کے دروازے بند رکھے، یہ میر جعفر اور میر صادق کی اوالدیں ہیں، انہیں کی وجہ سے 23 کروڑ عوام آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مقروض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹم بم، دنیا کی بہترین فوج، لیکن عوام کو آٹے کے پیچھے بھاگنے پر مجبور کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مارشل لاء میں یہ مسلط ہوتے ہیں جمہوریت ہو تب بھی یہی خاندان مسلط ہوتے ہیں اور اب اپنے شہزادوں اور اولادوں کو آپ پر مسلط کررہےہیں، ان کی وجہ سے پچاسی فیصد پاکستانی گندا پانی پینے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پی پی پی پی ڈی ایم میں کہیں جمہوریت نہیں، مہنگائی اور بے روزگارہ انہیں کی وجہ سے ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ کتنی دفعہ نواز شریف، شہباز، زرداری شریف، عمران شریف سمیت سب شریف امریکہ جاتے ہیں تو وکڑی کا نشان بنا کر واپس آتے ہیں، ان کو بتانا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی کردار ڈرتے ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جاپان ایٹمی حملے کے بعد بھی پاؤں پر کھڑا ہے لیکن ہم بہت نیچے ہیں، یہ لیڈر دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں۔