محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں تقریباً 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

