کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے مزید5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے،حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے موخر کی تھی، حکومت نے40 دن کا وقت مانگا تھاجو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے، 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

