یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے بحیرۂ احمر کے اہم اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آبنائے باب المندب پر ان کی مکمل گرفت قائم ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ فورسز کو تقریباً 5,400 مربع کلومیٹر علاقے سے پسپا کر دیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران امریکی ساختہ بکتر بند ٹینک اور لاکھوں ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے باب المندب پر اپنی گرفت مزید مضبوط ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ تازہ پیش رفت کے بعد اس اہم بحری گزرگاہ پر ان کے کنٹرول میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

