لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے100کارکنان نظر بند

راولپنڈی:پی ٹی آئی کے27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے100 سے زائد سرگرم کارکنان کو نظر بند کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند ہیں،کارکنان کی نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے، نظری بندی کے احکامات3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر106 پی ٹی آئی کارکنان نظربند کیے گئے جس میں سے راولپنڈی سے31،اٹک سے 35،چکوال سے 23،جہلم سے13 اور واہ کینٹ سے4 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔