سرگودھا کے علاقے چک 28 میں بیوی نے مبینہ طور پر گلا دبا کر شوہر کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمہ سمیت 4 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شور سن کر گھر پہنچا تو بیٹا تڑپ رہا تھا اور 3 افراد کو گھر سے بھاگتے دیکھا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

