واشنگٹن:امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی)کو بتدریج ختم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس موجود وسائل اور اتحادیوں سے مل کر آئی سی سی کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جارح حکومتوں، این جی اوز کو امریکی آئین و عدالتی نظام پر غالب نہیں آنے دیں گے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔عدالت نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر چکی ہے۔

