دبئی:دبئی پولیس نے ڈیرہ کے علاقے میں منی ایکسچینج سے ایک کروڑ درہم لوٹ کر بھاگنے والے ڈاکوئوں کو10منٹ کے اندر گرفتارکرلیا۔
دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکوایک کروڑ درہم لوٹ کرگئے تھے، اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوئوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا۔
کرنسی ایکس چینج کے ملازم نے موبائل سے دبئی پولیس کو مطلع کیا، الرٹ میسج ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے2ڈاکوئوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جن سے رقم برآمد کرلی گئی، ڈاکوئوں کا تعلق افریقی ملک سے ہے۔

