بھارت کے چیف جسٹس سُوریا کانت کو برطانیہ میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی چیف جسٹس سُوریا کانت کو لیکچر کے دوران شرکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سے تلخ سوال پوچھنے پر تقریب میں بے نظمی ہوئی۔
شرکا نے سُوریا کانت سے بھارت میں جمہوریت، حکومت کی مخالفت کی آزادی پر سوال پوچھا، جس پر شرکا کے بھارتی چیف جسٹس کے متنازع بیان کی طرف اشارہ کرنے پرماڈریٹرنے مداخلت کی۔
شرکا کی آواز دبانے پر لیکچر میں موجود ایک شخص چیخ اٹھا اور کہنے لگا کہ ہمارا احترام کیاجائے۔

