امریکا ایران معاہدے کے معاملے پر اہم پیشرفت، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

امریکا کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع عرب میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی منجمد فنڈز کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی منجمد فنڈزکے حجم، اجرا کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔

ذرائع نے بتایاکہ محسن نقوی ایران کے سپریم لیڈر کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں، وزیراعظم نے بھی وزیرداخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایت دیں۔