پی آئی اے کا بڑا اقدام،سعودی پروازوں پر بڑی رعایت

لاہور:قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کے لیے پروازوں پر زبردست رعایت دے دی۔

دمام اور ریاض کے لیے سفر پر40فیصد تک ڈسکائونٹ آفرکردیا گیا،پاکستان سے دمام اور ریاض کے درمیان سستی اور آرام دہ سفر کا موقع ملے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یک طرفہ اور ریٹرن ٹکٹ دونوں پر رعایت دستیاب ہے،مسافروں کے لیے آرام دہ اور ہموار سفر ہوگا۔ترجمان نے واضح کیا کہ سفر کی مدت یکم مئی سے29مئی2026ء تک مقرر کی گئی ہے،مسافر ابھی آن لائن بکنگ بھی کراسکتے ہیں۔