چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی

اوپن اے آئی نے خاموشی سے چیٹ جی پی ٹی انٹرفیس میں ایک اہم اپ ڈیٹ کی ہے۔

کمپنی کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے پلس، پرو اور بزنس پلانز کے صارفین کے لیے یوزر انٹرفیس میں خاموشی سے تبدیلی کی گئی ہے۔

اب صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی میں مختلف ماڈلز کو تبدیل کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

اب وہ تیز نتائج کے لیے انسٹنٹ یا زیادہ جامع جواب کے لیے دیگر ماڈلز کا انتخاب کرسکیں گے۔

اس سے قبل یہ آپشنز اسکرین کے اوپر موجود چیٹ جی پی ٹی مینیو میں چھپے ہوتے تھے اور بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں ہوتا تھا۔

مگر اب ایسا اسی جگہ کرنا ممکن ہوگا جہاں آپ پروموٹ تحریر کریں گے اور لوگ آسانی سے مختلف آپشنز استعمال کرسکیں گے۔

اس نئے مینیو میں صارفین انسٹنٹ ، تھنکنگ اور کنفیگر آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔

انسٹنٹ آپشن جی پی ٹی 5.3 استعمال کرتا ہے جبکہ تھنکنگ آپشن جی پی ٹی 5.5 استعمال کرتا ہے۔

اگر آپ کنفیگر کا انتخاب کرتے ہیں تو سسٹم خود اپنی مرضی سے جی پی ٹی ماڈل کا انتخاب کرتا ہے یعنی پرانے ماڈلز سے لے کر نئے ماڈلز تک۔

تھنکنگ ورژن مشکل ٹاسکس کے لیے بہترین آپشن ہوتا ہے جبکہ انسٹنٹ میں فوری نتائج ملتے ہیں۔

کنفیگر مینیو میں چیٹ جی پی ٹی آپ کے ٹاسک کے لیے ماڈل کو خودکار طور پر منتخب کرتا ہے۔