انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی ایران پر جنگ کے اثرات سے یورپی ممالک بھی کمزور کرنا شروع ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر اردوان نے یہ بات جرمن صدر فرینک والٹر سے گفتگو میں کہی تھی۔
ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ یورپی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اگر تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارتی اور پُرامن راستہ اختیار نہ کیا گیا تو اس کے اثرات کہیں زیادہ تباہ کن ہوں گے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کو مستقل بنانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔

