ایرانی مذاکرات پر ڈیڈ لاک، ٹرمپ کا دورہ چین تاخیر کا شکار

واشنگٹن:ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ چین پر سوالات اٹھنے لگے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اعتماد کی کمی اور مذاکرات میں تاخیر سے صورتِ حال غیر یقینی ہے۔ٹرمپ کا مارچ کا طے شدہ دورہ اب مئی تک موخرہو چکا ہے، جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے متوقع ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل ہونے سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھے گا اور چین کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہو گی، جبکہ مزید تاخیر ٹرمپ کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکا میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، جو نومبر کے انتخابات سے قبل بڑا چیلنج بن چکی ہے۔