کئی افغان طالبان رہنمائوں کاخودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہونے کا انکشاف

نیویارک :امریکی تحقیقاتی ادارے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں افغان طالبان کے حکومتی ڈھانچے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے 20فیصدسے زائدرہنمابم دھماکوں اورخودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی33 رکنی کابینہ میں 13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند، نائب وزریراعظم، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سمیت دیگرکئی وزراکے نام بھی عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سے وابستہ مجموعی طورپر 135افراداور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔مزید برآں افغان رہنمائوں کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری پر پابندیاں عائدہیں۔