کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کل (جمعرات، 23 اپریل) کے لیے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ بندش معمول کی دیکھ بھال (مینٹیننس) کے سلسلے میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔
متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس، ملیر، کورنگی، سعدی ٹان، گڈاپ اور شاہ فیصل سمیت کئی اہم علاقے شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک مختلف وقفوں میں جاری رہے گی۔
تاہم ہر علاقے کے لیے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ فہرست کے مطابق اپنے علاقے کا وقت ضرور چیک کریں۔
کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی بندش سے قبل اپنے ضروری امور مکمل کر لیں اور پانی کا مناسب ذخیرہ بھی کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق بجلی کی بندش درج ذیل علاقوں میں ہوگی۔

