لاہور: پنجاب حکومت نے پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا کہ ہم نے پلاسٹک تھیلوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، پلاسٹک تھیلے کینسر اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
کنول لیاقت نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے بجائے سستے کاغذ کے تھیلے بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں پنجاب کو پلاسٹک فری زون قرار دیا جائے۔

