کراچی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

کراچی:کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔