قیام امن کی کوششیں جاری، وزیر اعظم سعودی عرب، آرمی چیف ایران پہنچ گئے

پاکستان کی خطے میں قیام امن کی کوششیں، وزیر اعظم سعودی عرب، آرمی چیف ایران پہنچ گئے

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ میں وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب امریکا اور  ایران کے درمیان مذاکرات کے  سلسلے میں  پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ  تہران پہنچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔