جنگ کے آغاز کے بعد ایران اور متحدہ عرب امارات کا پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ

 متحدہ عرب امارات  کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جسے ایران جنگ کے تناظر میں بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد یہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے خلیج میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کے علاوہ ہوٹلوں، یونیورسٹیز، تجارتی مراکز اور توانائی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔