اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، قیمت میں 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فروری کے لیے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.33ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.27ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

