بینکوں کا برآمد کنندگان کے لیے سستے قرضے کا اعلان

بینکوں نے ایکسپورٹ ری فنانئنس فیسلٹی مارک اپ میں کمی کر کے شرح 4.50فیصد کر دی۔ایکسپورٹرز کیلئے ریلیف کا اطلاق تمام نئے قرضوں اور رول اوورز پر جون 27 تک موثر کیا گیا۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ مالی سال 2025ء میں نجی شعبے کے قرضوں میں 1.1 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، زرعی شعبے میں قرضوں کی تقسیم ریکارڈ 2,580ارب روپے تک پہنچ گئی۔

چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود کے مطابق زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ تک پہنچ گئی، مالی سال 26 کی پہلی ششماہی کے دوران نجی قرضوں میں 654 ارب روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینکوں سے کاروباری قرض لینے کی شرح میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔