اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور موثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے اسلام آبادمیں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے، بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور موثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے، اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔

