بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔موڈیز کی آٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے، جب کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دبا بدستور برقرار ہے۔ موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اگرچہ مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار موجود ہیں، لیکن بینکوں کو درپیش خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ موڈیز نے 2026ء میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جب کہ پالیسی پر عملدرآمد سے جڑے خطرات بھی بینکنگ سیکٹر کے آٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

