کن ممالک میں رمضان المبارک کے روزے سب سے طویل اور کہاں چھوٹے ہوں گے؟

رمضان المبارک 2026ء کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتا کم رہے گا۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11سے 14گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک 2026ء کا آغاز 19فروری کو متوقع ہے، تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان 18فروری کو بھی ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا۔