پاکستان سمیت 75ممالک کے ویز وں کی معطلی کا ٹرمپ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی کو فوری طور پر روکا جائے اور اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ 21جنوری سے نافذ العمل ہے۔جن ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بیلاروس، بھوٹان، بوسنیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔