عراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کا انکشاف

بغداد:عالمی سطح پر نامور سیاسی و سیکورٹی تجزیہ کار مہند سلومی نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں بھارتی شہری اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ یونیورسٹی میں سیکورٹی اسٹڈیز پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جرنل آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر مہند سلومی نے قطر میں ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراق میں بہت سارے بھارتی شہری اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ15لاکھ کے قریب بھارتی اسرائیل کیلئے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔صحت اور عراقی فوج جیسے شعبوں میں بھی بھارتی جاسوس گھسے ہوئے ہیں۔مہند نے مزید بتایا کہ ان اداروں میں صفائی کرنے والے عملے تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ عراق بھارت کو دوست ملک سمجھتا ہے۔ مزید برآں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بھارت یہ گھنائونا کام اسلحہ حاصل کرنے کے لیے کر رہا ہے۔