فرانس کا ٹرمپ کی غنڈہ گردی کے سامنے کھڑا ہونے کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی اقتصادی فورم، ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی ٹیکس اور ٹیرف دھمکیوں کے باوجود فرانس ’’غنڈہ گردی‘‘ کے سامنے نہیں جھکے گا اور وہ عالمی سطح پر احترام اور استحکام کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات دباؤ، دھمکیوں یا معاشی جبر کی بنیاد پر نہیں بلکہ باہمی احترام، مکالمے اور قواعد پر مبنی نظام کے تحت چلنے چاہئیں۔ میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس نہ صرف اپنی خودمختاری اور معاشی مفادات کا تحفظ کرے گا بلکہ یورپ اور دنیا میں استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے انکار کردیا،مولانا فضل الرحمن

فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ تجارتی تنازعات کا حل تصادم نہیں بلکہ تعاون ہے، اور عالمی معیشت کو غیر یقینی صورتحال سے بچانے کے لیے تمام ممالک کو تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔