جامعہ بنوریہ میں غیر ملکی طلبہ کے کانووکیشن کی تیاریاں مکمل

کراچی:جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شعبہ غیر ملکی کا کانووکیشن (کل)24 جنوری 2026بروز ہفتہ ہوگا۔
تقریب میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،جس میں گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری وفاقی و صوبائی وزراء، 20 سے زائد ممالک کے قونصل جنرلز و سفیر، سینئر صحافی، وکلاء، مختلف جامعات کے چانسلرز، بیرونِ ملک سے آئے ہوئے وفود، ملکی و غیر ملکی شخصیات اور دانشور بھی شرکت کررہےہیں۔
دوسری اہم تقریب دستارِ فضیلت کے عنوان سے 25 جنوری 2026 (اتوار) کو شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک جامعہ بنوریہ عالمیہ میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں جامعہ سے سندِ فراغت حاصل کرنے والے فضلاء کو دستارِ فضیلت سے نوازا جائے گا، اس موقع پر ممتاز علماء، مشائخ اور ملکی و بین الاقوامی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔