وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

