محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہدرند نے کہا کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی میں 10اہلکار زخمی ہوئے۔
شاہدرند نے کہا کہ ہم نے کوشش کی دہشت گرد سرنڈرکردیں، جب کوئی سرنڈر نہ کرے تو ریاست کا کرے۔ دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھے، دہشتگردوں سے راکٹ لانچر،ایس ایم جیز، بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ دہشت گردوں کے پاس جدیداسلحہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف صرف پشین میں 13مقدمات درج ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےسہولت کاروں کوکوئی رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گردہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوں، ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

