ہم عوام کے ساتھ، کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوام کوساتھ لیکرچلیں گے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ مومنٹ شروع کردی ہے آج اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے، ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں کھڑے تھے اور آگے بھی عوام اور بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ مومونٹ کی تیاری عروج پر ہے، میں ہری پورمیں آپ کا ٹیسٹ لے رہا ہوں، کیا آپ اگلی کال کے لیے تیار ہیں، بانی کے لیے مرنے کے لیے تیارہیں آزادی کے لیے تیار رہیں۔سہیل آفریدی نے ہری پور وویمن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے لیے مزید فنڈ جاری کیا ا ورکہا کہ ان شاء اللہ صوبے میں بھی مزیدترقی ہوتی رہے گی لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی ہیں۔

قبل ازیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کے لیے ہری پور پہنچ تھے جہاں جی ٹی روڈ صدیق اکبرچوک میں کارکنوں سے مختصرخطاب کے بعد ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوگئے۔اس موقع پرحطار انٹرچینج پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال بھی کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، صوبائی صدر جنید اکبر،سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے سی ایم کے پی کے کو ذمہ داری دی ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تحریک شروع کی جائے۔ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ شروع ہے، عمرایوب کی وجہ سے ہری پور ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا ایک دفعہ نہیں دو دفعہ مینڈیٹ چوری ہوچکاہے، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مقصد لوگوں کی آزادی ہے۔