اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی اسکرین ہی ڈیوائس کے بارے میں کافی کچھ بتا دیتی ہے۔
اگر آپ ڈسپلے کے اوپر موجود ڈسپلے بار کو دیکھیں تو آپ کو متعدد سمبلز نظر آئیں گے، جن میں کچھ کی وضاحت آسان ہوتی ہے جبکہ دیگر کا صارفین کو علم نہیں ہوتا۔
مثال کے طور پر ایکٹیو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کنکشنز کے سمبلز کو سب پہچانتے ہیں۔
مگر اکثر وائی فائی یا موبائل ڈیٹا سمبلز کے برابر میں چھوٹے تیر یا ٹرائی اینگل جیسے سمبلز بھی نظر آتے ہیں۔
یہ سمبلز بھی فون کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں۔
تو ان کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
وائی فائی کنکشن اور موبائل ڈیٹا کے سمبلز کے برابر میں موجود تیر اکثر اوپر نیچے کی جانب اشارہ کر رہے ہوتے ہیں۔
عموماً ان تیروں کی رنگت سفید ہوتی ہے مگر کئی بار یہ گرے رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔
اگر آپ وائی فائی یا موبائل ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں، اب چاہے یہ 5 جی ہو، ایل ٹی ای، 4 جی یا 3 جی، تمام حالات میں یہ تیر ایک ہی چیز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
یہ تیر ایکٹیو ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کنکشن کے سگنل ہوتے ہیں۔
آسان الفاظ میں نیچے کی جانب موجود تیر اگر سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کچھ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔
اوپر کی جانب موجود تیر بتاتا ہے کہ اسمارٹ فون کچھ اپ لوڈ کر رہا ہے۔
یہ تیر عموماً ایک ساتھ متحرک نظر آتے ہیں کیونکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون مسلسل گوگل سرور سے رابطے (یا یوں کہہ لیں کہ ڈیٹا اپ لوڈ کر رہا ہوتا ہے) میں ہوتا ہ

