Apple Watch

واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے نیا ورژن آزمائش کے طور پر متعارف کرادیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے اپنی ایپ کا نیا ورژن آزمائش کے طور پر متعارف کر دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق، اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں موجود میسجز اور میڈیا براہِ راست دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا پیغام بھیج سکیں گے، اور ایموجیز کے ذریعے میسجز پر ری ایکشن بھی دے سکیں گے۔

نئے ورژن میں صارفین آڈیو میسجز بھیجنے کے ساتھ ساتھ وائس اِن پٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا بھی سکیں گے۔

تاہم اس فیچر کے استعمال کے لیے ضروری ہے کہ ایپل واچ واٹس ایپ انسٹال شدہ آئی فون سے منسلک ہو۔

ایپ کا یہ آزمائشی ورژن واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن **25.32.10.71** کو انسٹال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔