پنجاب پولیس کا انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن، 775ملزمان گرفتار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ‘سموگ سے پاک صوبہ پنجاب’ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی انسداد سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 824 مقدمات درج ہوئے، 775 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہورمیں انسداد سموگ کریک ڈائون میں 41 ملزمان کو گرفتار کر کے 34 مقدمات درج کیے گئے۔شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا، جبکہ 283 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔