اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ ڈیزائن تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نئے پاسپورٹ میں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ میں نئے سیکورٹی فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس کے بیرونی صفحات کا رنگ پہلے جیسا ہی رہے گا، پاسپورٹ کے اندرونی صفحات کا رنگ تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

