میٹا نے اعلان کیا ہے کہ میسینجر کی ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز کو 15 دسمبر 2025 سے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صرف “اسٹینڈ الون” ڈیسک ٹاپ ایپس پر لاگو ہوگا، جبکہ میسینجر کا موبائل اور ویب ورژن حسبِ معمول دستیاب رہے گا۔
مقررہ تاریخ کے بعد صارفین ڈیسک ٹاپ ایپ میں لاگ اِن نہیں کر سکیں گے، اور انہیں خودکار طور پر ویب ورژن یا فیس بک کے ذریعے میسینجر استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
میٹا نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ایپ بند ہونے سے قبل اپنی چیٹ ہسٹری محفوظ کر لیں، خاص طور پر وہ صارفین جنہوں نے “سیکیور اسٹوریج + پن” فیچر فعال نہیں کیا ہوا۔
اگرچہ کمپنی کی جانب سے بندش کی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ ایپس کی دیکھ بھال، سیکیورٹی مسائل اور مختلف پلیٹ فارمز پر مطابقت کے چیلنجز کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
میسینجر کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ ویب ورژن پر منتقل ہو جائیں، اپنی چیٹس کا بیک اپ لیں اور سیکیور اسٹوریج کے ساتھ پن کوڈ فعال کریں تاکہ اہم معلومات محفوظ رہیں۔

